ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی:ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سے 18لاکھ روپئے لے کر لٹیرے فرار

ہبلی:ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سے 18لاکھ روپئے لے کر لٹیرے فرار

Sat, 16 Sep 2017 21:39:25    S.O. News Service

ہبلی:16/ستمبر (ایس اؤنیوز)شہر کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم سے دیر رات لٹیرے خطیر رقم18لاکھ روپئے لوٹ کر فرارہونے کا واقعہ دیش پانڈے نگر میں پیش آیا ہے۔

شہر کے دیش پانڈے نگر میں موجود اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم کو کل دیر رات لٹیروں نے گیس کٹر سے کٹ کر اے ٹی ایم میں موجود 18لاکھ روپئے لے کر فرار ہوئے ہیں۔ اے ٹی ایم پہنچتے ہی لٹیروں نے وہاں موجود سی سی ٹی وی کیمروں پر کاغذ لپیٹ کر اپنے آپ کو محفوظ کرلیا ۔ اس کے بعد اندر گھس کر گیس کٹر مشین کے ذریعے اے ٹی ایم کو توڑ کر اس میں موجود پوری رقم لے کر فرار ہوئے ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ متعلقہ اےٹی ایم پر کوئی سکیورٹی گارڈ نہیں ہونے کی تصدیق کرلینے کے بعد ہی پلان بنایا ہے۔

صبح سویرے پا س پڑوس کے لوگوں نے اے ٹی ایم کا قفل ٹوٹا ہوا دیکھا تو فوری طورپر پولس کو اطلاع دی ہے۔ اس کے بعد جائے وقوع پہنچی پولس ،فنگر پرنٹس ماہرین کے ذریعے جانچ پڑتال کی۔ مکمل جانکاری حاصل کرلینے کے بعد پولس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے جال بچھائی ہے۔ معاملے کو لے کر ہبلی معاون پولس تھانے میں شکایت درج کرلی گئی ہے۔

Screenshot_(307).png


Share: